نئی دہلی،4اپریل(ایجنسی)اس سال دسویں اور بارہویں کے بورڈ امتحانات کےلئے متعدد اقدامات اور احتیاط کرتے ہوئے ثانوی تعلیم کے مرکزی بورڈ(سی بی ایس ای)نےامتحان کے پرچوں کی جانچ کو معیاری بنانے کی پوری کوشش کرتے ہوئے ، مکمل طورپر فل پروف پالیسی اختیار کی ہے۔
style="text-align: right;">
امتحان کے پرچوں کی معیاری جانچ کےلئے سی بی ایس ای نے تین مراحل پر ٹیچروں کی ٹریننگ کی تھی ۔ ان میں ایک ڈاکیومینٹری فلم دکھانے کے ساتھ ساتھ ،پاور پوائنٹ پریزینٹیشن اور ڈمی جانچ بھی ان کی ٹریننگ کا حصہ تھی۔