حیدرآباد، 29 اپریل (ذرائع) ایس ایس سی پبلک امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان چہارشنبہ کو کیا جائے گا۔تلنگانہ ڈائریکٹوریٹ آف گورنمنٹ ایگزامینز نے جانچ کا عمل مکمل کر لیا ہے اور نتائج پر
بھی کارروائی کی ہے۔
گذشتہ ماہ 21 مارچ سے 4 اپریل تک منعقد ہونے والے امتحانات میں 2,58,895 لڑکے اور 2,50,508 لڑکیوں سمیت کل 5,09,403 طلباء نے رجسٹریشن کروائی۔ اس بار طلباء کو نمبر اور گریڈ دونوں سے نوازا جائے گا۔