: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد، 10 جولائی (پریس نوٹ) مانو المونی اسوسی ایشن کی جانب سے مانو میں موجود کورس کے بارے میں داخلہ نوٹیفکیشن 22-2021 کے تحت داخلہ جاری جاری ہے- اس ضمن میں ایک آن لائن میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں زیر صدارت پروفیسر مصطفے علی سروری مانو اور جناب اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ نے شرکت کی اور اس موقع پر جناب محمد مصطفے علی سروری صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہر حیدرآباد کے طلبا و طالبات کو اردو یونیورسٹی کے کورس کے بارے میں تفیصلی معلومات دینا ہم سب کا فرض ہے اور اضلاع میں بھی یونیورسٹی کے کورس کے بارے میں تفصیلی معلومات میں شعور بیداری مہم کو جاری رکھنا چاہیئے مانو المونی اسوسی
ایشن قابل مبارک باد ہے یہ لوگ مسلسل اسطرح کے پروگرام کے ذریعہ اردو یونیورسٹی کے کورس کے بارے میں ساری ریاست میں مہم چلارہے ہیں اور جناب محمد یوسف صاحب پرنسپل نے پالی ٹیکنک کورس کے بارے میں تفصیلی معلومات طلبا کو پیش کی اور جناب اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ و صدر مانو المونی اسوسی ایشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بہت جلد ایک داخلہ کیمپ کیا جائیگا- اور داخلوں کی آخری تاریخ 12 جولائی ہے اس تاریخ کو آگے کرنے کے لی بھی وائس چانسلر سے نمائندگی کی جائے گی- اور جناب ایوب خان نے بھی مخاطب کیا انکے علاوہ سید معسود احمد اور اظہر سلطانہ اور دیگر نے بھی مخاطب کیا اور آخر میں جناب ایوب خان نے شکریہ ادا کیا-