ذرائع:
اتر پردیش ماتحت خدمات سلیکشن کمیشن کے ذریعہ منعقد ہونے والے پی ای ٹی (ابتدائی اہلیت ٹیسٹ) 2022 - 15 اور 16 اکتوبر کو ہونے والے امتحان کے لیے جمعہ کی رات سے ہی یوپی کے تمام اسٹیشنوں پر طلبہ کی بھیڑموجود تھی ۔ امتحان میں تقریباً 37 لاکھ طلبہ شریک ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ امتحانی مراکز
امیدواروں کو 300 سے 400 کلومیٹر دور دیے گئے ہیں۔ ٹرین کے اندر کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ ٹرین کے ایک ڈبے میں 200 سے زیادہ طلبہ بھرے ہوئے ہیں۔ ڈبے میں پاؤں رکھنے کی بھی جگہ نہیں۔
اطلاعات کے مطابق بہوت سے طلبہ ٹرین کے دروازہ پر اور ٹرین کے اوپر بھی نظر آے .
اورسٹیشن پربھی کثیر تعداد موجود رہی