: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد،6 ستمبر(ذرائع) تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع کے بانسواڈا منڈل کے دیسائی پیٹ گاؤں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک سانپ والے کا نوجوان بیٹا شیوا کوبرا سانپ کے ساتھ سوشل میڈیا ریل بناتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔شیوا نے چھ فٹ کے کوبرا سانپ کوایک مقامی
کالونی میں داخل ہونے کے بعد پکڑا اور اسے گاؤں سے باہر لے گیا۔اور ایک ویڈیو بنانے کی کوشش کی، شیوانے سانپ کو اپنے منہ میں ڈال لیا، شیوا اس بات سے بے خبر تھاکہ سانپ نے اسے کاٹ لیا ہے۔بعد ازاں دوپہر میں شیوا بے ہوش ہو گیا اور اسے اسپتال لے جایا گیا، جہاں سانپ کے کاٹنے سے اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔