: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نظام آباد: اروند دھرم پوری اور ان کے پیروکار مینڈورہ منڈل میں انتخابی مہم کے دوران مقامی لوگوں سے بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل کر رہے تھے کہ گاؤں کے خواتین نے انہیں روک لیا اور اس پر برہم ہوگئے۔ ان خواتین کا کہنا تھا کہ اروند دھرم پوری اپنے لئے ووٹ مانگ رہے ہیں اور دوسری جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے ان کا مزاق اڑا رہے ہیں۔ اس پر خواتین نے کہا کہ آپ کو
اپنا ووٹ مانگ کر یہاں سے چلے جانا چاہیے نا کہ دوسروں پر تنقید کرنا چاہیے۔ خواتین نے کہا کہ ہم جس کو بھی اپنا ووٹ ڈینگی وہ ہماری مرضی ہوگی ہم آپ کو اپنا ووٹ نہیں دینگے۔ اروند نے کہا آپ ہمیں ووٹ دے کر دیکھئے تو خواتین نے ان سے سوالات کئے جس پر وہ کوئی جواب نہ دے سکے اور جئے سری رام کے نعرے لگاتے ہوئے وہاں سے فرار ہوگئے۔ خواتین نے کہا کہ کم از کم دوسری جماعتیں بی جے پی کی طرح مسلمانو کا قتل نہیں کرتی۔