حیدرآباد4نومبر(یواین آئی)ایک چونکادینے والے واقعہ میں تلنگانہ کے عبداللہ پور میٹ کی ایک خاتون تحصیلدار کو حیات نگر میں واقع ان کے دفتر میں ایک شخص نے زندہ جلادیا جس کے نتیجہ میں ان کی
موت ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق وجیا ریڈی اپنے دفتر میں واقع چیمبرمیں تنہا تھی کہ سریش نامی شخص ان کے چیمبرمیں داخل ہوا جس نے ان کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور ان پر پٹرول ڈال کر ان کو آگ لگادی۔