حیدرآباد، 4 فروری(ذرائع) تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں منگل 4 فروری کو سڑک حادثہ میں ایک خاتون سب انسپکٹر آف پولیس سمیت دو افراد کی موت ہوگئی۔
یہ حادثہ گولاپلی منڈل کے شیلواکوڈور میں اس وقت پیش آیا جب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا۔خاتون
پولیس اہلکار اور موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔کار بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے درخت سے ٹکرا گئی۔ اور شویتا کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔شویتا، جگتیال کرائم ریکارڈ بیورو میں تعینات تھی، اس سے قبل کورٹلا، ویلگتور، کتھالاپور اور پیدا پلی اسٹیشنوں میں کام کرچکی تھی۔