کاس گنج۔
3اکتوبر :-اترپردیش میں کاس گنج ضلع کے گنجڈو ڈوارا علاقہ میں مکان کے تنازعہ کے سبب ایک شخص نے ایک خاتون کو گولی مارکر قتل کردیا۔
پولیس ذرا ئع نے آج
یہاں بتایا کہ گنجڈو ڈوارا علاقہ میں سوداماری میں رہنے والے چندر پرکاش شاکیہ کی اہلیہ محترمہ ہروتی (55) کو اس کے پڑوسی انمول اپادھیائے نے اپنی لائسنسی بندوق سے گولی مار دی جس سے اس کی موت ہوگئی۔