حیدرآباد،7 جنوری (ذرائع) میرپٹ پولیس اسٹیشن کے علاقے میں ایک شادی شدہ خاتون نے اپنے شوہر کے گھر کے سامنے مظاہرہ کیا۔ اس کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی۔ اس کا شوہر اور سسرال والے اسے ہراساں کررہے تھے۔
شادی شدہ خاتون اور سسرال والوں کے خلاف حیدراباد کے میر پیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت کی- سندھیا نے شکایت میں
کہا کہ تین سال پہلے اسکی کرانتی کمار کے ساتھ شادی ہوئی تھی- شادی کے کچھ دنوں بعد مزید جہیز کے لیے شوہر اور دیور، جیوتی کمار ہراساں کرنے لگے- اسے انہوں نے گھر سے باہر کیا-
شوہر اور سسرال والوں کی پریشانی سے تنگ آکر میر پیٹ پولیس اسٹیشن کے ونائیک ہلز، فیس 3 میں موجود شوہر کے مکان کے سامنے مظاہرہ کیا- اس نے انصاف کی اپیل کی-