: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد،3 مئی (ذرائع) حیدرآباد پولیس کے ساتھ کام کرنے والی ایک خاتون کانسٹیبل نے چہارشنبہ کے روز شاہ علی بنڈہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ ڈی سریکھا (24) سال 2018 بیچ کی ایک کانسٹیبل شاہ علی بنڈہ پولیس اسٹیشن میں کام کرتی تھی اور شمشیر گنج میں اپنی بہن کے ساتھ رہتی تھی۔ وہ رنگا ریڈی ضلع کے کنڈکور گاؤں کی رہنے والی تھیں۔ پولیس کے مطابق سریکھا کی
منگنی کی تقریب پیر کو اس کے آبائی مقام پر تھی اور اگلے دن وہ حیدرآباد واپس آگئی۔ چہارشنبہ کے روز، سریکھا کی بہن کام پر چلی گئی اور تقریباً 11 بجے خاتون کانسٹیبل نے گھر کا دروازہ اندر سے بند کرلیا- دوپہر کے قریب، گھر کے مالک سرینواس راؤ کو شک ہوا کہ سریکھا کافی دیر تک گھر سے باہر نہیں آئی ہے۔ انہوں نے سریکھا کی بہن کو اطلاع دی اور بعد میں دروازہ توڑ کر دیکھا تو کانسٹیبل پنکھے سے لٹکی ملی-