حیدرآباد،20 ڈسمبر(ذرائع) آندھرا پردیش کے مغربی گوداوری ضلع میں ایک عجیب معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک خاتون کو پارسل کے ذریعے لاش ملی۔ پارسل میں ایک ادھیڑ عمر شخص کی مسخ شدہ لاش تھی۔ اس شخص کا قد 5 فٹ 7 انچ تھا اور اس کی لاش کو ایک پارسل باکس میں تہہ کر کے رکھا گیا تھا۔ خاتون کو لاش کے ساتھ ایک خط ملا جس میں 1.3 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
لاش کو پولی تھین میں لپیٹ کر لکڑی کے ڈبے میں بند کیا گیا تھا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
آندھرا پردیش کے مغربی گوداوری ضلع کی ایک خاتون اس وقت حیران رہ گئی جب اسے ایک پارسل ملا جس میں ایک
نامعلوم شخص کی لاش تھی۔ یہ ہولناک واقعہ مغربی گوداوری ضلع کے اونڈی منڈل کے ینداگنڈی گاؤں میں پیش آیا۔
ناگا تلسی نامی خاتون نے کھشتریا سیوا سمیتی کو مکان بنانے کے لیے مالی مدد کے لیے درخواست دی تھی۔ کمیٹی نے خاتون کو ٹائلیں بھیجی تھیں۔ خاتون نے ایک بار پھر کھشتریہ سیوا سمیتی سے مکان کی تعمیر میں مدد کی اپیل کی۔ کمیٹی نے مبینہ طور پر برقی آلات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ خاتون کو واٹس ایپ پر پیغام ملا تھا کہ اسے لائٹس، پنکھے اور سوئچ جیسی چیزیں فراہم کی جائیں گی۔ اور خاتون بھی برقی آلات کا انتظار کررہی تھی، لیکن خاتون کو پارسل میں لاش ملی- پولیس مصروف تحقیقات ہے-