: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی/23جون(ایجنسی) ریاست مہاراشٹر میں زہریلا کھانا کھانے کے باعث کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس کھانے سے دیگر بیاسی افراد ہسپتال میں داخل ہیں۔ پولیس نے ایک خاتون کو کھانے میں زہر ملانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ یہ واقعہ ضلع رائے گڑھ میں پیش آیا۔ گرفتار
ہونے والی خاتون کے مطابق وہ مسلسل اپنے شوہر کے خاندان کے افراد کے طعنوں اور امتیازی رویے کا سامنا اس لیے کر رہی تھی کہ وہ گہری رنگت کی حامل ہے۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ انتقام لینے کے لیے اُس نے تقریب میں شریک افراد کے کھانے میں زہر ملایا۔ ہلاک ہونے والوں میں چار بچے شامل ہیں۔