ذرائع:
سنگاریڈی میں ایک بدقسمت واقعہ میں، ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنی ایک سالہ بچی کو ایک زرعی کنویں میں پھینک دیا، اور خود بھی چھلانگ لگادی جمعہ کی رات کو موگوڈمپلی منڈل ہیڈکوارٹرمیں یہ واقعہ پیش آیا ۔ ان لاشوں کو ہفتہ کی صبح
چراگ پلی پولیس نے کنویں سے نکالا۔ ماں اور بیٹی کی شناخت امبیکا 23سال اور نکشترا 1 سال کے طور پر ہوئی ہے ۔ پولیس نے کہا کہ شبہ ہے کہ خاندانی تنازعات نے امبیکا کو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا ۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایریا ہسپتال ظہیر آباد پہنچا دیا گیا۔ تفتیش جاری ہے۔