کیلیفورنیا/6ڈسمبر(ایجنسی) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی جنگلات میں ایک مرتبہ پھر آگ بھڑک اٹھی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد عمارتیں جل کر راکھ بن چکی ہیں۔ اس
دوران ایک شہری کی ہلاکت کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے شعلوں پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔ جنوبی کیلیفورنیا کا علاقہ گزشتہ کئی برسوں سے شدید خشک سالی کا شکار ہے۔