جے پور، 25 مئی (ذرائع) گھریلو تشدد کے ایک عجیب معاملے میں، راجستھان کے الور ضلع میں ایک اسکول کے پرنسپل نے اپنی بیوی کی جسمانی اور ذہنی ہراسانی سے تحفظ کے لیے عدالت کا رخ کیا ہے۔
اس شخص کے مطابق اس کی بیوی اسے مارتی رہی جس سے وہ ذہنی طور پر کمزور ہو گیا۔
پولیس شکایت میں، پریشان پرنسپل نے الزام لگایا کہ اس کی بیوی اس پر پین، چھڑی اور کرکٹ کے بلے سے حملہ کر رہی ہے۔ پریشان پرنسپل نے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگوائے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں خاتون کو پرنسپل کو کرکٹ کے بلے سے پیٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ان کا بیٹا اس ویڈیو میں نظر آ رہا ہے-
انہوں نے تحفظ کے لیے عدالت سے رجوع کر کے واقعے کی فوٹیج بھی پیش کر دی ہے۔ عدالت نے انہیں سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا
ہے۔