حیدرآباد، 24 فروری (ذرائع) ایک بہادرانہ عمل : حیدرآباد میں ایک ٹریفک پولیس کانسٹیبل نے ایک ضرورت مند شخص پر سی پی آر دے کر اسکی جان بچائی-
راجیندر نگر پولس اسٹیشن حدود میں تعینات ایک کانسٹیبل راج شیکھر اس
وقت فوراً حرکت میں آگیا جب اس نے ایک شخص کو سڑک کے کنارے بے ہوش پڑا دیکھا اور فوراً محسوس کیا کہ اس کی سانسیں رک گئی ہیں۔ وقت ضائع کیے بغیر، کانسٹیبل نے سی پی آر کرنا شروع کر دیا، سینے پر دباؤ کرنے لگا اور وہ شخص ہوش میں آگیا۔