the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ورنگل/4جولائی(ایجنسی) تلنگانہ کے ضلع ورنگل کی پٹاخے بنانے والی کمپنی بھدراکالی فائر ورکس میں بھیانک آتشزدگی اور دھماکہ کا واقعہ پیش آیاہے۔اس واقعہ میں 10 افراد ہلاک اور دیگر کئی شدید طورپر جھلس گئے۔آگ اتنی شدید تھی کہ اس کے شعلے بڑے پیمانہ پر دیکھے گئے ۔اس فیکٹری میں آگ کے ساتھ ہی اس میں رکھے پٹاخے پھٹ پڑے ، جس کے سبب مقامی افرادخوفزدہ ہوگئے ، جنہوں نے فوری طور پرفائر بریگیڈ کے اہل کاروں کو اس بات کی اطلاع



دی۔ دو فائر بریگیڈس کے اہل کاروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔فیکٹری میں آگ لگنے کے وقت اس میں تقریبا13افراد تھے۔

اس واقعہ کے ساتھ ہی بعض افراد جان بچانے کے لئے بھاگ کھڑے ہوئے تاہم دس افراد زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئے۔مقامی افراد نے بتایاکہ خطرناک آوازوں کے ساتھ یہ پٹاخے پھٹ پڑے ۔مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ یہ آگ اتنی شدید تھی کہ فیکٹری کی چھت کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔آگ اوردھماکہ کے اثر سے اطراف کے بعض مکانات کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.