اجین،27 ستمبر(ذرائع) ملک کے 12 جیوترلنگوں میں سے ایک اجین میں واقع مہاکالیشور جیوترلنگ مندر میں جمعہ کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔
یہاں دیوار گرنے سے ایک خاتون سمیت دو افراد کی موت ہو گئی۔ جبکہ چار افراد زخمی ہوئے۔
آپ کو بتا دیں کہ اجین میں مسلسل تین دنوں سے بارش ہو رہی
ہے۔ بارش کی وجہ سے مہاکال مندر کے گیٹ نمبر 4 کے سامنے گنیش مندر کے پاس دیوار گر گئی۔ حادثے میں دیوار کے پاس بیٹھے نصف درجن افراد ملبے تلے دب گئے۔ حادثہ ہوتے ہی وہاں افراتفری مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم نے امدادی کام شروع کر دیا، دبے ہوئے لوگوں کو نکال کر ضلع اسپتال پہنچایا۔