: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ہزاری باغ، 26 فروری(ذرائع) جھارکھنڈ کے ہزاری باغ ضلع کے ڈمراواں گاؤں میں دو گروپوں کے درمیان چہارشنبہ کو پرتشدد تصادم ہوا- دونوں طرف سے خوب پتھراؤ ہوا، جس میں کم سے کم 20 لوگ زخمی ہوئے- شرپسندوں نے تین موٹر سائیکلوں کو بھی آگ لگا دی۔پرتشدد جھڑپ
کی اطلاع ملتے ہی پولیس انتظامیہ کے اہلکار اور سیکورٹی فورس کے دستے موقع پر پہنچ گئے۔ جس کے بعد صورتحال پر قابو پالیا گیا۔بتایا گیا کہ ڈمراؤں میں ایک سرکاری اسکول کے گیٹ پر مذہبی پرچم لہرانے پر جھگڑا ہوا اور کچھ ہی دیر میں دو برادریوں کے لوگ آمنے سامنے آگئے۔