the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

نئی دہلی: شمال مشرقی ریاست منی پور میں ایک بار پھر تشدد پھوٹ پڑا۔ یہ تشدد ریاست کے تینگنوپال ضلع میں پیش آیا۔ یہاں پیر کی دوپہر دو فریقوں کے درمیان فائرنگ میں 13 لوگوں کی موت ہو گئی۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ ضلع کے لیتھو گاؤں کے قریب دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ہماری سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں، جہاں سے ہم نے 13 لاشیں برآمد کیں۔ ہمیں لاشوں کے قریب سے کوئی ہتھیار نہیں ملا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والےاس جگہ کے مقامی باشندے معلوم نہیں ہوتے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ لوگ کہیں اور سے آئے تھے اور



فائرنگ میں ملوث تھے۔رپورٹ کے مطابق تاہم ابھی تک مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔واضح رہےکہ 3 دسمبر کو تینگنوپل ضلع میں قبائلی گروپوں نے حکومت ہند اور یو این ایل ای ایف کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کا خیر مقدم کیا۔
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب سات ماہ بعد اتوار کو ہی ریاست میں موبائل انٹرنیٹ خدمات پر سے پابندی ہٹا دی گئی تھی۔ تاہم بعض اضلاع کے سرحدی علاقوں میں پابندیاں اب بھی جاری ہیں۔
واضح رہے کہ انٹرنیٹ پر سے پابندی 23 ستمبر کو کچھ عرصے کے لئے ہٹا دی گئی تھی، تاہم نفرت انگیز تقاریر اور نفرت انگیز ویڈیو پیغامات کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کے لئے اسے روکدیا گیا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.