ذرائع:
نئی دہلی: ایک مبینہ ویڈیو کے سلسلے میں تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک پولیس اہلکار شمالی دہلی کے اندرلوک علاقے میں ایک سڑک پر نماز میں خلل ڈال رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایم کے مینا نے کہا
اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، مناسب کارروائی کی جائے گی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک پولیس اہلکار کو چند لوگوں کو اس وقت لات مارتے ہوئے دکھایا گیا جب وہ سڑک پر نماز پڑھ رہے تھے۔
واقعے کے بعد علاقے میں افراتفری پھیل گئی اوراحتجاج شروع ہوگیا۔