ذرائع:
اتر پردیش کے باندہ ضلع میں بلکھنڈی ناکہ علاقے کے قریب واقع ایک زیر تعمیر مسجد میں دائیں بازو کی تنظیموں - بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد (VHP) کے اراکین نے چہارشنبہ کو توڑ پھوڑ کی۔
اطلاعات کے مطابق ہندوتوا کے ہجوم نے کہا کہ مسجد میں دوسری منزل تعمیر کی جا رہی ہے جس کے بارے میں
ان کا دعویٰ ہے کہ یہ غیر قانونی ہے۔ انہوں نے مسجد کا سامان سڑک پر پھینک دیا جس کے نتیجے میں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔
وی ایچ پی کے ضلع صدر چندرموہن بیدی نے الزام لگایا کہ انتظامیہ نے مسجد کی تزئین و آرائش کے لیے منظوری دے دی ہے۔ "مسجد کی تزئین و آرائش ہونی تھی، نئی تعمیرات نہیں کرنی تھیں۔ ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے، "انہوں نے کہا۔