the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ٹورنٹو 24 اپریل (رائٹر) کینیڈا کے ٹورنٹو میں آج ایک ڈرائیور نے وین کو بھیڑ میں گھسا دیا جس کی وجہ سے نو افراد کی موت ہو گئی اور 16 دیگر زخمی ہو گئے۔ ٹورنٹو میں وین ڈرائیورنے اہ گیروں کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق واقعہ فنچ ایونیو کے قریب یونگ اسٹریٹ پر پیش آیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سفید رنگ کی وین نےرکاوٹ توڑتے ہوئے جان بوجھ کر راہ گیروں کو ٹکر ماری۔ امدادی کارکنوں نے لاشوں اور زخمیوں کو سنی بروک اسپتال منتقل کیا ۔کینیڈ؎ا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، شہریوں کو جلد آگاہ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ متاثرین کے ساتھ ہیں اور صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے



ہیں۔
واقعے کے بعد یونگ اور فِنچ انٹرسیکشن کو نقل و حمل کے لیے بند کردیا جبکہ ٹورنٹو کی ٹرانزٹ ایجنسی نے کہا کہ اس نے علاقے سے گزرنے والی سب وے لائن عارضی طور پر معطل کردی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وین ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔
ٹورنٹو پولیس کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
غیر ملکی خبرایجنسی نے کینیڈین نشریاتی ادارے (سی بی سی) کے حوالےسے بتایا ہے کہ وین ڈرائیو کی شناخت 25سالہ ایلیک میناسیان کے نام سے ہوئی ہے۔
کینیڈین میڈیا کے مطابق ڈرائیور کا تعلق کسی دہشت گردی تنظیم سے نہیں، ملزم نےخود کو سینیکا کالج کا طالب علم اور اونٹاریو کے علاقے رچمنڈہل کا رہائشی بتایا ہے۔
رائٹر،اظ

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.