ذرائع:
اتوار کی صبح، اترکاشی ضلع کے سلکیارا اور ڈنڈلگاؤں کے درمیان، برہمکھل - یمونتری قومی شاہراہ پر زیر تعمیر سرنگ کا ایک حصہ منہدم ہو گیا، جس سے تقریباً 40 مزدور اندر پھنس گئے۔ یہ واقعہ صبح 4 بجے کے قریب پیش آیا، جس کی وجہ سے ساڑھے چار کلومیٹر طویل سرنگ کا 150 میٹر طویل حصہ منہدم ہوگیا۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق، واقعہ
کی اطلاع ملتے ہی، اترکاشی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ارپن یادوونشی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور راحت اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔ پولیس نے مزید کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس، فائر بریگیڈ، اور نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ جو سرنگ کی تعمیر کی نگرانی کرنے والی تنظیم ہے، ان کے اہلکار وں نے موقع پر پہنچ کر بچاؤ آپریشن شروع کیا۔