دہرادون، 21 دسمبر (ایجنسی) اتراکھنڈ کے ضلع رودر پریاگ میں جمعہ کے روز سڑک کی تعمیر کے دوران چٹان
گرنے سے کم از کم سات افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے ۔ یہاں موصول اطلاع کے مطابق ملبے ست سات لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ تین شدید زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔