: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
اتر پردیش کے فرخ آباد میں دو لڑکیوں کی لاشیں درخت سے لٹکی ہوئی برآمد ہونے پر سنسنی پھیل گئی۔ متوفی دونوں لڑکیاں ایک ہی گاؤں کی دوست اور رہائشی ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق دونوں لڑکیاں پیر کی رات جنم اشٹمی میلہ دیکھنے گئی تھیں۔ صبح مشتبہ حالت میں لاش ملنے پر کہرام مچ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ جائے وقوعہ پر فرانزک
ٹیم کی جانب سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش کی جا رہی ہے۔ متوفی لڑکیوں کے اہل خانہ نے قتل کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکیوں کی لاشیں اسی درخت سے دوپٹہ سے لٹکی ہوئی ملی ہیں۔ قریب سے ایک موبائل فون ملا ہے۔ لڑکی کے پاس سے ایک سم کارڈ برآمد ہوا ہے۔ ہر چیز کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ پولیس ابتدائی تحقیقات میں اسے خودکشی کا معاملہ مان رہی ہے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔