ذرائع:
اتر پردیش کے بجنور ضلع میں ہولی کھیلنے والے ایک گروپ کے ذریعہ ایک مسلم خاندان کو مبینہ طور پر ہراساں کیا گیا اور اس واقعہ کی ایک ویڈیو آن لائن منظر عام پر آئی جس کے نتیجے میں اس واقعہ کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق اس گروپ میں زیادہ تر نابالغ لڑکے شامل تھے۔ بجنور پولس نے واقعہ کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا
ہے۔
پولیس کے مطابق یہ ویڈیو 23 مارچ کو شوٹ کی گئی تھی۔ خاندان جس میں ایک مرد اور دو خواتین شامل ہیں، جن میں سے ایک ضعیف عورت ہے، وہ ٹو وہیلر میں فارمیسی کی طرف جا رہے تھے جب گروپ نے انہیں روک لیا۔
اس گروہ نے خواتین پر رنگین پانی ڈالا اور ان کی مرضی کے بغیر ان کا منہ رنگ سے کالا کردیا۔
جب انہوں نے اعتراض کیا تو ان لوگوں نے دلیل دی کہ ہولی ایک قدیم تہوار ہے۔ اور کہا اگر آپ بازار میں آئیں گے تو یہی ہوگا۔