ذرائع:
پولیس نے بتایا کہ منگل کو ہاتھرس ضلع کے ایک گاؤں میں ایک مذہبی اجتماع میں بھگدڑ کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ایٹا کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ یہ واقعہ پلرائی گاؤں میں ایک ستسنگ کے موقع پر پیش آیا جہاں ایک بڑی بھیڑ جمع تھی۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ مرنے والوں میں 23 خواتین، تین بچے اور
ایک مرد شامل ہیں۔ سکندرا راؤ پولس اسٹیشن کے ایس ایچ او آشیش کمار کے مطابق بھگدڑ بظاہر زیادہ ہجوم کی وجہ سے ہوئی۔
حکام کے مطابق آگرہ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور علی گڑھ ڈویژنل کمشنر کی قیادت میں ایک ٹیم واقعے کی تحقیقات کرے گی۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور حکام کو جائے حادثہ پر جانے اور امدادی کارروائیاں کرنے کی ہدایت دی۔