ذرائع:
اتر پردیش: رپورٹ کے مطابق کم از کم دو افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب برج بھوشن شرن سنگھ کے بیٹے کرن بھوشن سنگھ کے قافلے میں شامل ایک تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔ یہ واقعہ اتر پردیش کے گوندا میں پیش آیا۔
اتر پردیش پولیس نے مبینہ طور پر کار کو قبضے میں لے لیا ہے اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
بی جے پی نے کرن بھوشن سنگھ کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے قیصر گنج لوک سبھا حلقہ سے اپنا
امیدوار بنانے کا اعلان کیا۔ کرن نے اپنے والد اور موجودہ ایم پی برج بھوشن شرن سنگھ کی جگہ لی، جس کو خواتین پہلوانوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ 17 سالہ ریحان خان اور 20 سالہ شہزاد خان جو موٹر سائیکل پر سوار تھے جن کو کرن بھوشن کے خافلے کی ایک کار نے کنٹرول کھو دیا اور ٹکر ماردی، دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اور 60 سالہ سیتا دیوی نامی خاتون کو بھی ٹکر مار دی جو سڑک کے کنارے چل رہی تھی، خاتون کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔