یوپی، 28 اپریل (ذرائع) جموں کشمیر کے پہلگام میں ہوئے حملے کو لیکر لوک گلوکار اور امبیڈکر نگر کی رہائشی نیہا سنگھ راٹھور پر سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تبصرہ پوسٹ کرنے کا الزام لگا ہے۔ اس معاملے میں اتوار کو گڈمبا ووڈ لینڈ پیراڈائز کے رہائشی شاعر ابھے پرتاپ سنگھ عرف ابھے سنگھ نربھیک نے نیہا کے خلاف
حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں نیہا کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔
اے سی پی حضرت گنج وکاس جیسوال نے بتایا کہ شکایت کنندہ نے تحریر میں الزام لگایا ہے کہ نیہا سنگھ نے قابل اعتراض پوسٹ کرکے قومی سالمیت کو بری طرح متاثر کرنے کی کوشش کی ہے اور مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر لوگوں کو ایک دوسرے کے خلاف جرائم کرنے پر اکسایا ہے۔