the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
حیدرآباد، 22 جولائی (اعتماد) چوری کے ایک عجیب و غریب واقعہ میں ایک بے روزگار شخص نے اپنے ہی گھر میں بیوی کے زیورات کی چوری کرلی۔ جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔  چوری کی واردات اتوار کو تلنگانہ کے نرمل کی مادھو پور کالونی میں پیش آئی۔ اس بے روزگار شخص کی شناخت  شیوا کے طور پر کی گئی ہے جس نے اپنے مکان میں 8.1 تولے کے طلائی زیور 3.2 لاکھ روپے مالیت کے نقروی زیورات کی چوری کی۔ پولیس نے مسروقہ مال اس کے پاس سے برآمد کرتے ہوئے اس کو گرفتار کر



لیا۔ پولیس نے بتایا کہ شیوا کی بیوی انیتا راانی سرکاری ٹیچر ہے۔ شیوا نے اپنے مکان کا دروازہ توڑتے ہوئے اندر داخل ہو کر یہ چوری کی ۔ پڑوسیوں کے سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹیج کی بنیاد پر اس کو گرفتار کیا گیا۔ اس سے تفتیش پر شیوا نے بتایا کہ شخصی اخراجات کی تکمیل کے لئے اس نے یہ واردات انجام دی۔ اس نے کہا کہ بیوی کو اسکول چھوڑنے کے بعد اس نے زیورات کی چوری کی تھی اس واردات میں ایک اور  تعجب کی بات یہ ہے چوری کی شکایت درج کروانے کے لئے شیوا بھی اپنی بیوی کے ساتھ پولیس اسٹیشن گیا تھا
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.