یوپی/11اگست(ایجنسی) یوپی کے بستی میں ہفتہ کی صبح زیر تعمیر فلائی اوور کے گرنے سے افراتفری مچ گئی۔ فلائی اوور کے ملبہ میں دبنے سے چار مزدور بری طرح سے زخمی ہو گئے ہیں جبکہ دو دیگر لوگوں کے ملبے میں دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ فلائی اوور کا 60 فی صد کام مکمل ہو چکا تھا۔ جائے حادثہ پر راحت اور بچاو کا کام جاری ہے۔ زخمی مزدوروں کو ضلع اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ جائے حادثہ پر پہنچے ضلع انتظامیہ کے افسران راحت اور بچاو کے کام میں مصروف ہو گئے ہیں۔ واقعہ قومی شاہراہ نمبر 28 پر واقع فوٹیا چوراہے کا ہے۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">بتایا جا رہا ہے کہ فلائی اوور کے کنارے لوہے کا کلینپ لگا کر شٹرنگ پر کرنکیٹ کی ڈھلائی کا کام چل رہا تھا۔ اسی دوران فلائی اوور کا ایک حصہ گر گیا۔ اس معاملہ میں وزیراعلی یوگی نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
وزیراعلی نے مقامی انتظامیہ کو فوری امدادی کام شروع کرنے اور ٹریفک بحال کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ملی معلومات کے مطابق، این ایچ اے آئی اس پل کی تعمیر کر رہی ہے۔