نئی دہلی، 7 جون (یو این آئی) سپریم کورٹ کے احاطے میں واقع یو کو بینک میں منگل کو آگ لگ گئی۔
دہلی فائر سروس کے ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع صبح 9:10 بجے کے قریب ملی۔ اس بنیاد پر فوری طور پر پانچ فائر ٹینڈرز کو موقع پر روانہ
کیا گیاا۔ فائر فائٹرز نے تقریباً 9:50 بجے آگ پر قابو پالیا۔
اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ آگ اے سی میں لگی تھی۔ اس کی زد میں آنے کی وجہ سے اور بھی بہت سی چیزیں جل کر خاک ہو گئیں۔