the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لندن/8نومبر(ایجنسی) نیویارک میں "اوبر" کمپنی کے لیے ٹیکسی چلانے والے محمد بویان نے اگست کے مہینے میں ایک 18 سالہ خُوب رو دوشیزہ Gabita کو بطور سواری جب اپنی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھنے کا موقع دیا تو اس کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ آگے کیا ہونے جا رہا ہے !

گیبیٹا کا اصلی نامGabriela Canales ہے۔ دو روز قبل منظر عام پر آنے والی وڈیو میں وہ نیم عریاں لباس پہنے ہوئے اوبر ٹیکسی کی پچھلی نشست پر اپنے دو ساتھیوں (ایک مرد اور ایک خاتون) نے ساتھ بیٹھی مطلوبہ پتے کی سمت سفر کرتی نظر آ رہی ہے۔ منزل مقصود پر پہنچنے سے



قبل گیبیٹا وقتا فوقتا اگلی دونوں نشستوں کے درمیان نصب بکس کے اندر موجود چیز کو دیکھتی رہی جس پر اس کے منہ میں پانی آ جاتا۔

ٹیکسی جب مطلوبہ پتے پر پہنچ گئی تو ڈرائیور محمد بویان نے گاڑی روک دی۔ گیبیٹا نے اپنی تمام تر ہمت کو جمع کیا اور آگے بیٹھے ڈرائیور پر نظر ڈالی کہ آیا وہ اس کو دیکھ تو نہیں رہا۔ اس اطمینان کے بعد کہ ڈرائیور بویان گاڑی سے باہر دیکھ رہا ہے گیبیٹا نے پلک جھپکتے میں ہی دونوں نشستوں کے درمیان لگے بکس کے اندر اپنا ہاتھ ڈالا اور اس میں موجود تمام رقم ایک ہی مٹھی میں سمیٹ لی اور ایک ڈالر بھی چھوڑے بغیر فورا گاڑی سے اتر کر سڑک پر موجود ہجوم میں گُم ہو گئی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.