ذرائع:
حیدرآباد: اتوار کی شام حیدرآباد میں شدید بارش ہوئی جس کی وجہ سے راجندر نگر کے میلار دیو پلی کے بابل نگر میں ایک قدیم مکان کی دیوار منہدم ہو گئی جس کے نتیجے
میں دو کمسن لڑکیوں کو موقع پر ہی موت واقع ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، حادثے کا جائزہ لیا اور زخمی بچوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔