: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،1 فروری(ذرائع) آئرلینڈ کے کو کارلو میں جمعہ کو ایک حادثے میں دو تیلگو این آر آئی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ دو متاثرین کی شناخت بھارگو چتوری (23سالہ) اور سریش چروکوری (24سالہ) کے طور پر کی گئی ہے۔دونوں متاثرین، جو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے برطانیہ
گئے تھے، آندھرا پردیش کے گنٹور ضلع کے رہنے والے ہیں۔آئرلینڈ کی مقامی نیوز ویب سائٹس کے مطابق، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب انکی کار جمعہ کی صبح 1.15 بجے راٹھو کے لیگ میں واقع این80 پر ایک درخت سے ٹکرا گئی۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کی تفصیلات فی الحال معلوم نہیں ہیں۔