سری نگر ، 12 اپریل (یو این آئی) شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ کے ودھ پورہ علاقے میں ہفتے کی صبح ایک گورنمنٹ ڈگری کالج کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں دو طالبات کی موت واقع ہوئی جبکہ 25 دیگر زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہندوارہ کے ودھ پورہ علاقے میں ہفتے کی صبح ایک بس جس میں گورنمنٹ ڈگری کالج سو گام کے طلبا
سوار تھے ، ایکسکرشن کے لئے پہلگام جارہی تھی ، کہ سڑک پر لڑھک گئی جس کے نتیجے میں ایک طالبہ کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ 25 دیگر زخمی ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج ہندوارہ منتقل کیا گیا جہاں 2 طالبات جانبر نہ ہو سکیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شدید زخمیوں کو سری نگر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔