حیدرآباد، 20/ جنوری(یواین آئی) تلنگانہ میں پیش آئے دو علحدہ علحدہ سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔
پہلا حادثہ ضلع کھمم میں پیش آیاجہاں کے ستوپلی علاقہ میں
ایک پیدل راہگیر کو لاری نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
اشواراو پیٹ سے کھمم جانے والی اس لاری نے لڑکیوں کے جونیر کالج کے قریب اس راہگیر کو ٹکر دے دی۔