کلکتہ 17اکتوبر (یواین آئی) کلکتہ کے گنیش چندر ایونیو میں واقع ایک پانچ منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے ایک 12 سالہ لڑکے سمیت دو افراد کی موت ہوگئی ہے۔
مغربی بنگال فائر سروس کے
وزیر سوجیت بوس نے کہا کہ تمام لوگوں کو عمارت سے نکا ل لیا گیا ہے اور اب صورتحال قابو میں ہے۔
سینئر پولیس افسر نے بتایاکہ لڑکا خوف کی وجہ سے عمارت کی تیسری منزل سے باہر کود گیا۔