: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سری نگر، 11 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک ناکے پر دو جنگجو معاونین کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے قابل اعتراض مواد بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ہیر پورہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔
یہ جانکاری شوپیاں پولیس نے ہفتے کو ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔ پوسٹ میں کہا گیا : 'شوپیاں پولیس ، فوج کی 44 آر آر اور سی آر پی ایف کی 14 بٹالین کی ایک مشتر کہ ٹیم نے ملک چک کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران دو دہشت گرد معاونین کو گرفتار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا۔