سیکر، 10 اکتوبر :-راجستھان کے سیکر ضلع میں بجری کی کان منہدم ہونے کی وجہ سے آج دو مزدوروں کی موت ہوگئی ..۔
پولیس کے مطابق دانتا رام گڑھ پولیس تھانہ حلقہ کے کھریا کی ڈھانی میں آج کئی
مزدور بجری کی کان کھود رہے تھے کہ اچانک وہ منہدم ہوگیا اور اس میں دب جانے کی وجہ سے متعددمزدور زخمی ہوگئے ...۔
پولس نے بتایا ان مزدوروں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں نانورام (22) اور اشوک (22) کی موت ہوگئی ..۔