حیدرآباد، 22/ دسمبر(یواین آئی) تلنگانہ کے ضلع نرمل میں کل رات پیش آئے سڑک حادثہ میں دونوجوان جا ں بحق ہوگئے۔
پان گلی سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ اسنان علی اور19 سالہ نعمان موٹرسائیکل پرجارہے تھے
کہ ان کی گاڑی بس ڈپو کے پاس بے قابوہوکر یوٹرن کے پاس ڈیوائیڈرسے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں شدید زخمی ہونے سے ان دونوں کی موت ہوگئی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔