حیدرآباد،8 اکتوبر(ذرائع) کمشنر ٹاسک فورس (ساؤتھ) ٹیم نے منگل کو دو افراد کو پکڑا جو مبینہ طور پر جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹ فراہم کررہے تھے۔پولیس نے ان کے پاس سے 84 جعلی سرٹیفکیٹس، 14 جوڈیشل اسٹامپ پیپرز، ایک کمپیوٹر اور دو موبائل فونز کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر سامان بھی ضبط کیا۔
ایڈیشنل ڈی سی پی ٹاسک فورس، اے سرینواس راؤنے بتایا کہ عنبرپیٹ میں ایم ایس
انٹرپرائزز زیروکس سنٹر کے مالک محفوظ اقبال (41) اور پریم نگر عنبرپیٹ کے شیخ الیاس جوڑی کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہوئے ڈگری، انٹرمیڈیٹ، ایس ایس سی اور دیگر پیشہ ورانہ کورسز کے فرضی سرٹیفکیٹس تیار کر رہے تھے اور اسے پرنٹ کرنے کے بعد لوگوں کو فراہم کر رہے تھے۔ خاص اطلاع پر ٹاسک فورس کی ٹیم نے انہیں پکڑ کر مواد ضبط کرلیا۔ان دونوں کو مزید کارروائی کے لیے عنبرپیٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔