جکارتہ/5اپریل(ایجنسی) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں مقامی میڈیا کے مطابق ناقص شراب پینے سے اٹھائیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی اخبار 146کومپَس145 نے پولیس کے حوالے سے لکھا ہے کہ یہ افراد مقامی
طور پر تیار کردہ سستی شراب پینے سے بیمار ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق مبینہ طور پر یہ زہریلی شراب بیچنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انڈونیشیا میں ہر سال آلودہ شراب پینے سے درجنوں افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔