حیدرآباد، 13 جنوری (ذرائع) مکر سنکرانتی جیسے تہوار کے وقت ہر کسی کو اپنے گھر وہ گاؤں جانے کی جلدی ہے، ہر کوئی اپنے اپنوں کے ساتھ سنکرانتی منانا چاہتا ہے ایسے میں ایک خوفناک سڑک حاثہ پیش آیا-
یہ حادثہ کریم نگر - ورنگل ہائی وے پر ہوا جہاں دو آر ٹی سی بسوں جو آمنے سامنے سے آرہی تھی وہ آپس
میں ٹکرا گئی- ورنگل ضلع کے ایلکورتی علاقے کے ولباپور کے پاس ہائی وے پر یہ حادثہ پیش آیا-
دو بسوں کے آپس میں ٹکرانے سے کم سے کم 24 مسافر شدید زخمی ہوگئے ہیں جن میں 12 لوگوں کو علاج کے لیے فوری ہاسپٹل لے جایا گیا- جہاں انکا علاج چل رہا ہے-
وہیں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دونوں ڈرائیورس کی حالت تشویشناک ہے-