جالندھر، 10 (یو این آئی) پنجاب کے جالندھر میں فلّور کے قریب جمعہ کی صبح شدید دھند کی وجہ سے دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس میں اتر پردیش ٹرانسپورٹ کی بس کا ڈرائیور اور کنڈکٹر زخمی ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پنجاب پولیس کے روڈ سیفٹی ونگ جالندھر کی جانب سے ہائی وے پر ڈیوٹی کے لئے تعینات اے ایس آئی جسوندر سنگھ موقع پر پہنچ گئے۔ اے ایس آئی جسوندر سنگھ نے بتایا کہ جب اتر پردیش
ٹرانسپورٹ کی بس جالندھر لدھیانہ ہائی وے پر فلور قصبہ میں امبیڈ کر چوک کے قریب فلائی اوور پر پہنچی تو شدید دھند کے باعث پیچھے سے آنے والی ایک نجی کمپنی کی بس نے اسے ٹکر مار دی۔ حادثے میں ٹرانسپورٹ کی بس فلائی اوور پر آدھی لٹک گئی۔ نجی کمپنی کی بس کا ڈرائیور موقع پر بس چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے حادثے کی شکار بسوں کو سائیڈ میں کھڑا کر دیا تھا۔ جس کے بعد ہائی وے پر ٹریفک ہموار طریقے سے چلنے لگا۔