شیو پوری، یکم دسمبر :- مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع کی ایک عدالت نے ایک خاتون کو یرغمال بناکراس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرنے کے معاملے میں آدھادرجن مجرموں کو بیس بیس سال قید کی سزا سنائی ہے۔
استغاثہ کے مطابق ضلع کے
گوردھن تھانہ کے گرام کیمرا میں 29مئی 2015کو ملزمین اوم پرکاش سانولیا نے اپنے تین سگے بھائیوں اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر رنجش کی وجہ سے ایک 35سالہ خاتون کو یرغمال بناکر اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی ۔
اسے گرم سلاخوں سے داغا گیا ۔