حیدر آباد 31 جنوری (یو این آئی) شہر حیدر آباد کے حیات نگر میں آرٹی سی بس میں ایک خاتون کی جانب سے کنڈکٹر سے بد کلامی ، اس پر تھوکنے اور اس کو لات مارنے کی ویڈیو وائرل
ہو گئی۔
اس خاتون کا کہنا ہے کہ اس
کنڈکٹر نے ٹکٹ کیلئے 500 روپے دینے پر ریزگاری (چلر ) نہ ہونے کا دعوی کرتے ہوئے بس سے اترنے کیلئے اصرار کیا۔ تفصیلات کے مطابق حیات نگر بس ڈپو 1 کے کنڈکٹر کے ساتھ یہ واردات پیش آئی جس کی ویڈیو بس میں سفر کرنے والے ایک مسافر نے بنائی۔