کریم نگر/13مئی(ایجنسی) ضلع کے نرستولاپور کے پاس ہوئے سڑک حادثے میں 20 لوگ زخمی ہوگئے ، ملی معلومات کے مطابق تلنگانہ کی آر ٹی سی بس نے ایک لاری کو ٹکر ماردی، واقع کی اطلاع ملتے ہیں ٹرانسپورٹ وزیر ویمولا پرشانت ریڈی نے واقع کی تفصیلی
معلومات حاصل کی، اور آر ٹی سی کو زخمیوں کے بہتر علاج کی سہولت مہیا کرانے کا حکم دیا، انہوں نے متاثرین کی ہر ممکم مدد کا اعلان کیا-
غور طلب ہے کہ ہفتہ شام کے آندھراپردیش کے کرنول ضلع میں ہوئے سڑک حادثے میں 16 لوگوں کی موت ہوگئی، جبکہ دیگر لوگ زخمی ہوگئے-